i کھیل

پی ایس ایل 9کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیارتازترین

February 15, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار کر لیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 04ایس پیز، 12ڈی ایس پیز اور 90انسپکٹرز پی ایس ایل کے دوران فرائض سرانجام دیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے،عمارہ اطہر نے کہا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈانز بھی تعینات ہوں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی سٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03پارکنگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں،سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کے لئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی