i کھیل

پی ایف ایل فٹبال کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا، فرحان جونیجوتازترین

June 04, 2024

پاکستان فٹبال لیگ برطانیہ کے چیرمین فرحان احمد جونیجو نے کہاہے پی ایف ایل ملک میں فٹبال کی ترقی کیلے کلیدی کردار ادا کرے گا، بڑی تعداد میں غیر ملکی فٹبالرز اور آفیشلز کا دورہ پاکستان فٹبال کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا جبکہ کراچی میں فیفا معیار کے مطابق سوکر سٹی بنایا جاے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، راہنما ن لیگ حنیف عباسی، سینیٹر عبدالقادر، سینر صحافی و تجزیہ کار محسن جمیل بیگ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔فرحان احمد جونیجو نے کہا کہ پرتگالی پروفیشنل فٹبال کلب بین فقا ہر سال سو پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا۔ پاکستان میں فٹبال کے انفراسٹرکچر کو ڈویلپ کرنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلے برطانوی، اسپنیش اوردیگر ممالک کے فٹبال کلب کے نامور کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا بہت ٹیلنٹ ہے، لانگ ٹرم پلاننگ سے پاکستان میں فٹبال کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنے کیلئے پیشہ وارانہ کوچنگ فراہم کی جائے۔درست پالیسی اختیار کی جاے تو پاکستان میں اس کھیل کا مستقبل روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک روشن مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر بچے کو فٹبال کے میدان میں اپنے خوابوں کی تکمیل کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے نامور دس فٹبال کلبز پاکستان آئے ہیں جس سے فٹبال کے کھیل کو فروغ ملے گاجبکہ پاکستان فٹبال لیگ کے ذریعے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی