پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے چنائی میں ہوٹل کی بکنگ کروادی،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے ویزوں کے حصول کے حوالے سے کاغذی کاررائی کا آغاز کردیا ہے، ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری ہاکی کو مزید نقصان نہ ہو،انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت بھی مشکوک ہوسکتی ہے، معاشی مسائل ضرور ہیں تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبردار نہں ہونا چاہتے،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6ٹیموں چین، بھارت، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان، ملائیشیا، بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے،ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے واضح کیا کہ بھارت جانے کے لیے حکومت کی طرف سے اجازت ضروری ہے، کوشش کریں گے کہ این او سی مل جائے،سیکرٹری پی ایچ ایف نے عمان جونیئر ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی بکنگ سمیت دوسرے تمام انتظامات کی بھی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ کے بغیر معاملات چلانا بہت مشکل ہے،واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3سے 12اگست تک بھارتی شہر چنائی میں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی