i کھیل

پاکستانی باولر نسیم شاہ کو سٹمپس کو ٹھڈا مارنا مہنگا پڑ گیاتازترین

March 11, 2024

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے چار ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اس دوران پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو زور دار کک ماری تھی جس پر ان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ نسیم شاہ پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان ،کپڑوں، گرانڈ میں نصب آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی