i کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا،ایف آئی ایچ نے الیکشن کمیشن بارے پی ایس بی کی ترمیم مسترد کردیتازترین

December 09, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد کرنے سمیت سپورٹس گورننس کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے حالیہ ترمیم کے ذریعے سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے تشکیل دئیے جانیوالے الیکشن کمیشن پر ہاکی کی عالمی باڈی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے معاونت مانگی تھی جس پر ایف آہ ایچ نے واضح کردیا ہے کہ سپورٹس باڈیز اپنی اتھارٹی میں مداخلت پر کوی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سپورٹس گورننس کے معاملات میں کوی مداخلت قبول نہیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اپنے الیکشن اور دیگر گورننس کے معاملات میں کوئی مداخلت قبول نہ کرے۔ ایف آئی ایچ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی حالیہ ترامیم کو اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل باڈی کی گائیڈ لائن سے متصادم قرار دیتے ہوے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی خودمختاری اور گورننس میں مداخلت پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس حساس معاملے پر مزید معاونت کیلے اضافی معلومات بھی ایف آئی ایچ کو فراہم کی جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی