پاکستان سپورٹس بورڈ کا اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اہم بیورو کریٹ کی ایما پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدداران پرمبینہ طور پر غیر آئینی پابندی لگاے جانی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ اپنے تمام امور پی ایس بی آئین 2022کے تحت سر انجام دے رہا ہے جس کے تحت پی ایس بیآئین 2022پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن یا عہدیداروں پر حکومتی توقعات پر ناکامی پرکوی پابندی عائد کرے۔ نا ہی ایسی کوئی شق ہے جو پی ایس بی بورڈ یا اسکے ڈائریکٹر جنرل کو کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن یا اسکے عہدیداروں پر پابندی لگانے کا اختیار دیتی ہو جبکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر تنگ پر حالیہ پابندی پی ایس بی آین کی روشنی میں غیر آینی اور غیر قانونی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے موقف لینے کیلے رابطہ کیا گیا تاہم پی ایس بی کے 2022 آینی کی شق بارے کوی جواب نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے برونز میڈلسٹ زوہیب نے اپنے محکمے کے این او سی اور سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کیا تھا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی