پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، من پسند شخصیت کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے سمیت سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ کو ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کیلئے طریقہ کار پر عملدرآمد کا پابند بنانے کی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار امجد فاروق کی جانب سے ہائی کورٹ میں دار درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کیلئے طریقہ کار نظر انداز کیا گیا، یاسر پیرزادہ کی ڈائریکٹر جنرل عہدے پر تقرری غیر قانونی ہے جن کی تعیناتی کیلے طریقہ کارکو نظر انداز کیا گیا، من پسند شخصیت کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ کو ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کیلئے طریقہ کار پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ درخواست میں پی ایس بی آئین 2022کے آرٹیکل 12میں ترمیم کو غیر قانونی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ، وزارت آئی پی سی، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی