پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پاکستان وویمنز اسکواش پریمیر لیگ کا ٹاٹل ٹیم پینتھرز نے جیت لیا ۔ مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ لیگ میں چار ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوے جنہیں پینتھرز، واررز، شاہین اور ٹایگرز کے نام دیے گے ۔ٹیم پینتھرز نے گیارہ پوانٹس کیساتھ پریمر لیگ جیتی جبکہ ٹیم ٹایگرز نو پوانٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ لیگ کے آخری روز پاکستان کی نمبر 1رینکنگ پلیر اور ٹیم واررز کی کپتان نور العین نے ٹیم ٹایگرز کی کپتان مہوش علی کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 11-13، 8-11، 11-6 اور 8-11سے شکست دی۔ ٹیم شاہین کی طیبہ عباس نے ٹایگرز کی معازیہ منظور کو 8-11، 5-11، 6-11 سے شکست دی جبکہ واررز کی زانا زبیر کو ٹایگرز کی زمل ظفریاب کے ہاتھوں 1-3کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم شاہین کی کپتان رشنا محبوب فنٹس مسال کے باعث کسی میچ میں حصہ لینے میں ناکام رہی ۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ظفریاب اقبال نے لیگ کے اختتام پر قومی وویمن ٹیم کی کوچ سعدیہ گل کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے ۔ وویمنز لیگ میں کوٹہ سے بھی پہلی بار خواتین سکواش پلیرز کی شرکت کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی