i کھیل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہتازترین

August 12, 2023

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ویمن پریمیر لیگ میں کپتان ماریہ خان ایسٹرن فلیمس کی نماندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ اس سیزن کے لیے ایسٹرن فلیمس کی پہلی غیرملکی ساننگ بھی ہیں۔ کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالرکو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئرلیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ کلب کے پلیئرزروسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔ یہی نہیں ماریہ سعودی کلب کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی ویمن فٹبالر ہیں۔ سعودی پریمیئرلیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمزصرف دو میچ جیت پائی تھی۔ ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چارملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہرکسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ وہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہوں گی ۔ 2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان ہاجرہ خان نے مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا اور کسی بھی غیرملکی کلب کی جانب سے سائن کی جانے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالربنی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی