پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل آفیشلز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلے فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کی گایڈ لان کے تحت ہونیوالی ورکشاپ کوبحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر کنڈکٹ کروا رہے ہیں۔ فیبا ٹریننگ کورس میں کامیابی حاصل کرنیوالے 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنایا جائیگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں کھیل کی مختلف جہتوں کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ ورکشاپ ان اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ ورکشاپ سے پاکستان میں فیبا کے لائسنس یافتہ شماریاتی ماہرین کو متعارف کروایا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی