i کھیل

پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشین گالف ٹور ملتویتازترین

December 16, 2022

پاکستان میں ہونے والا ایشین گالف ٹور ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کردیا گیا،کراچی گالف کورس کمانڈنٹ کے کموڈور غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ 4سال بعد ہونے والے ایشین ٹور کو ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کیا گیا ہے، اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ایشین ٹور کو اگلے برس لے گئے ہیں،کموڈور غضنفر عباس کے مطابق ایشین ٹور کے پلان کے وقت ڈالرز کی قیمت 170تھی لیکن اب ایشین ٹورپر کم از کم 8لاکھ ڈالرز سے زائد اخراجات آتے ہیں،انہوں نے کہاکہ 2023میں ایشین سرکٹ کے ٹاپ گالفرز ایشین ٹور کا حصہ ہوں گے، سی این ایس ایشین گالف ٹور کے علاوہ دیگر کئی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے،انھوں نے کہا کہ ایشین ٹور 4سال قبل کراچی میں منعقد ہوا تھا، 2007کے بعد 2018میں ایشین ٹور کا انعقاد ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی