پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے آئندہ سال سائوتھ ایشین گیمز کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں، میگا ایونٹ کا اگلے سال ہونا ناممکن ہے اس لیے اسے 2024میں کرانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی گیمز کو کرانے کا اس وقت تک فائدہ نہیں جب تک آپ کے کھلاڑی پرفارمنس نہ دے سکیں، اگر ہم انٹرنیشنل گیمز کراتے ہیں تو ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی اسی معیار کی ہونی چاہیے،عارف حسن کا کہنا تھاکہ قومی کھلاڑیوں کو بڑے ٹورنامنٹس کے مواقع نہیں ملتے، ہمیں کھلاڑیوں کی تیاری پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے، پلیئرز کا ایکسپوژر بڑھانے کے لیے انہیں انٹرنیشنل ایونٹس کی نمائندگی کرانی پڑے گی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل کوچز کی تربیت دلانی ہوگی یہ ایک کڑی ہے جیسے تواتر سے چلنا چاہیے، کھلاڑیوں کو جب تک انٹرنیشنل ایکسپوژر نہیں ملے گا معیاری کارکردگی دکھانا مشکل ہے، اگر کھلاڑیوں کی تیاریاں اس طرح سے شروع ہوجائیں تو پھر امید باندھی جاسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی