i کھیل

پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے ہوئے 15 سال بیت گئےتازترین

June 01, 2024

پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے ہوئے 15 سال بیت گئے۔پاکستان نے 2009 میں عالمی ٹی ٹونٹی کپ جیتا تھا اور مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔تب سے اج تک پاکستانی ٹیم دوبارہ ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کب جیتنے میں ناکام چلی آرہی ہے۔اس مرتبہ شائقین کو بڑی امیدیں ہیں کہ بابراعظم اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ائے گی اور یہ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔بابراعظم نے بھی شائقین کو پوری امید دلائی ہے کہ وہ امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لوٹیں گے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ واحد دو ملک ہیں جنہوں نے اب تک دو دو مرتبہ عالمی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔بھارت سری لنکا اور اسٹریلیا اب تک ایک ایک مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اگرچہ موسٹ فیورٹ میں شامل نہیں ہے تاہم امکان ہے کہ وہ سیمی فائنل کھیلے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2007 میں شروع ہوا تھا اور پہلا ورلڈ کپ بھارت نے اپنے نام کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی