i کھیل

پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئےتازترین

January 16, 2025

ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گراونڈ سے باہر آنا پڑا۔ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔32 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گراونڈ سے باہر آنا پڑا۔غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیا۔کامران اکمل کا کہنا تھاکہ آوٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے، تو یہی ہوگا۔چند دن قبل اسی گراونڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میر حمزہ کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں سلور کیٹیگری میں سیزن 2025 کے لیے منتخب کیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی