پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے 1999ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی