پاکستان انڈر 16فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کی رات کو وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا جو فٹبال ٹیم کیلئے امید کی کرن ہے،قومی انڈر 16 ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کوششیں جاری ہیں، این او سی کا اجرا سابق معاون خصوصی شزا فاطمہ کی کوششوں سے ہوا،متعلقہ وزارتوں سے این او سی کے بعد پی ایف ایف ٹیم کو بھیجنے کیلئے پھر کوشاں ہے،پی ایف ایف ذرائع کے مطابق قومی انڈر 16ٹیم کیلئے بھوٹان کی فلائٹس کا بندوبست کیا جارہا ہے ، ایک ساتھ فلائٹس ملنا مشکل ہے کیوں کہ بھوٹان کے آپشن محدود ہیں،پاکستان انڈر 16ٹیم کو منگل کے روز بھوٹان روانہ ہونا تھا، پی ایف ایف کو کل شام تک این او سی نہیں ملا تھا، این او سی نہ ملنے پر پی ایف ایف نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا،ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد ٹیم کی این او سی کیلئے کوششیں کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی