پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کا پہلا بڑا فیصلہ،قومی ہاکی ٹیم ایف آی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 31می سے پولینڈ میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی کی ہدایت پر پی ایچ ایف نے نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہیجو 31می سے 9جون تک پولینڈ میں کھیلا جایگا۔ ایونٹ میں پاکستان ،پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنز کپ میں حصہ لیں گی۔ نیشنز کپ کا فاتح ایف آی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جاے گا۔ نیشنز کپ سے قبل گرین شرٹس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کریگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی