پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹاکرا (آج )منگل کو کھیلا جایگا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے والی بال میچ کیلے پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے۔سیریز میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کیلے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دوسری جانب آسٹریلین والی بال ٹیم کے کپتان نحیمیا موٹے کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوی اور مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوبصورت مقامات بارے بہت سن رکھا ہے امید ہے سیریز میں شاقین کو بہترین والی بال دیکھنے کو ملے گا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری یعقوب کا کہنا تھا آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کی پاکستان آمد والی بال کھیل کی ڈویلپمنٹ کیلے اہم ہوگی مستقبل میں بھی دیگر ٹیموں کو پاکستان مدعو کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ آسثریلیا کیخلاف سیریز ایشین والی بال کنفڈریشن کپ کی تیاریوں کیلے اہم ہوگی ،سیریز کے کامیاب انعقاد کیلے تمام انتظامات مکمل کر لے ہیں۔میچز روزانہ شام ساڑھے بجے شروع ہونگے۔ قومی والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں نے اس امید کا اظہار کیاکہ آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔سیریز کیلے ارجنٹان کوچ کی نگرانی میں بھرپور تیاریاں کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی