ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹملگئی۔بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے جب کہ بابر کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11اور 16جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی