ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے،ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمنی کو 1-2سے ہرا دیا،پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچز جیت لیے،عبداللہ نواز نے آسکر ہیکر کو 7-11، 2-11اور 4-11سے شکست دی جبکہ حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچ میں فیبیان اگلبرک کو 1-11، 9-11اور 8-11سے ہرایا،اس کے علاوہ حمزہ خان ٹیم کے میچ میں مقابلہ 1-1گیم برابر کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔انہوں نے فن لینارٹ کے خلاف پہلا گیم جیتا جبکہ دوسرے گیم میں شکست ہوئی اور تیسرے میں ریٹائرڈ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی