i کھیل

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29جون سے شروع ہوگیتازترین

June 20, 2024

انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین(یو سی آئی)کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن 29جون سے شروع ہوگاجو 29 جون کو فلورنس، اٹلی میں شروع ہوگا اور 21جولائی کو نیس، فرانس میں اختتام پذیر ہوگا۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2024کی تیاریوں کی وجہ سے اپنے آغاز کے بعد پہلی بار پیرس میں ختم نہیں ہوگی۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3492کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29جون سے اٹلی میں شروع ہوکر 23روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو فرانس میں اختتام پذیر ہوگی۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 8اور 15جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی