انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی)کے زیر اہتمام ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن ہفتہ کے روز سے (آج)اٹلی کے علاقے ٹسکنی کے دارالحکومت فلورنس میں شروع ہوگا جس کا اختتام 21جولائی کو نیس فرانس میں ہوگا، یہ سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔،ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2024کی تیاریوں کی وجہ سے اپنے آغاز کے بعد پہلی بار پیرس میں ختم نہیں ہوگی، ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3492کلو میٹر سفر طے کریں گے ،ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 8اور 15جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی