i کھیل

ون ڈے کرکٹ میں تیزترین50وکٹیں، جوفرا آرچر نے جیمز اینڈرسن کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالاتازترین

February 27, 2025

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے اپنے ہم وطن سابق بالر جیمز اینڈرسن کا ون ڈے کرکٹ میں 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے قذافی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔آرچر نے افغانستان کی اننگز کے آغاز میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کے عظیم فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں 50 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے تیز ترین بالر بن گئے۔اس سے قبل جیمز اینڈرسن نے 2004 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا لیکن 29 سالہ آرچر نے 30 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 50 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سابق سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے 2009 میں صرف 19 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی