ڈومیسٹک کرکٹرز کو جلد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹرز کو دسمبر کے بعد سے کانٹریکٹ کی ادائیگی نہیں ہوئی، انہیں قائد اعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کی بھی ادائیگیاں ہونی ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد کلیئرنس شروع ہو رہی ہے۔ادائیگیوں میں پی سی بی میں تبدیلیوں کی وجہ سے بھی تاخیر ہوئی اور پی ایس ایل کے معاملات بھی تاخیر کا سبب بنے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی