پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دور پاکستان ہوگا آخری بار اس نے نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ تویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور دو بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی