ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میںپاکستان کی 2 مزید کھلاڑیوں نے ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں ملائشیا کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی طیبہ امداد اور کراچی سے تعلق رکھنے والی ہانیہ احمر نے ڈیئبو کیا اور ٹیم مینجر عائشہ جلیل نے آف سپنر طیبہ امداد جبکہ اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک نے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بالر ہانیہ احمر کو ڈیئبو کیپ پہنائیں۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیئبو کرنے والی کھلاڑیوں طیبہ امداد اور ہانیہ احمر کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نیڈیئبو کرنے والی کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔طیبہ امداد اور ہانیہ احمر انٹرمیڈیٹ کی طالبات ہیں اور طیبہ امداد کے والد ٹیچر جبکہ ہانیہ احمر کے والد بزنس مین ہیں۔ طیبہ امداد نے کہا کہ بڑے بھائی رحیم نے کرکٹ کے لئے بہت سپورٹ کیا۔پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز ہے۔ ہانیہ احمر نے کہا کہ فیملی کی بہت سپورٹ ملی۔اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی