ریال میڈرڈ کا ویلینسیا کے خلاف لا لیگا میچ سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ریال میڈرڈ کا ویلینسیا میں رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والا میچ ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف)نے سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔ جس میں 95 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رائیو ویلیسانو کے خلاف ویلارئیل کا ہوم میچ بھی مشرقی سپین میں سیلاب کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ لا لیگا نے آرایف ای ایف سے ہفتہ کو والینسیا اور ولاریال کے میچوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں کی ٹیموں پر مشتمل سیکنڈ ڈویژن کے تین میچز ملتوی کرنے کو کہا ہے۔آر ایف ای ایف نے ایک بیان میں کہا، "ان میچوں کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جو پیشہ ورانہ اور غیر پیشہ ورانہ مقابلوں میں کھیلے جانے تھے۔اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق 95 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مرنے ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار کا اندازا لگانا ابھی مشکل ہے۔طوفانی بارشوں کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آچکی ہیں، سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔اس سے قبل شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی