سلووینیا کے 33سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ دوسری سٹیج فتح ہے،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21مراحل پر مشتمل ہے، ریس میں 22ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں،ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا سترہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ جو 124.4کلو میٹر پر محیط تھا، 33سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سلووینیا کے 33سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے 17ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 15منٹ اور 56سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی،ڈنمارک کے 26سالہ سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری ،امریکی سائیکلسٹ سیپ کس نے تیسری ،سپین کے میزبان سائیکلسٹ میکل لینڈانے چوتھی جبکہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واٹ پوئلزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی،امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی