وفاقی وزیر براے بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کی جانب سے مختلف ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن سے متعلق مختلف فریقین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران احمد شہزاد فاروق نے وفاقی وزیر کو ریجن اور ڈسٹرکٹ میں ہونیوالے الیکشن عمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور یقین دھانی کروای کہ الیکشن کے معاملے پر کوی بھی شکایت آے گی تو اس پر پی سی بی کے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جاے گا۔ واضح رہے کہ مختلف کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ انتخابات کے انعقاد اور حقیقی کلبوں کو انتخابی عمل کا حصہ بننے سے محروم کرنے کے طریقہ کار پر شکایات کی تھی جس پر وزارت بین الصوبای رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف سے آگاہ کر نے کی ہدایت کی تھی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی