ایشین والی بال چیلنج کپ اور سینٹرل جونیر والی بال چیمپین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے سمیت میڈلز جیتنے والی قومی سینر اور جونیر والی بال ٹیم کے کیش انعامات سے نواز دیا گیا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ ندیم ارشاد کیانی تھیجبکہ تقریب میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل شاہد السلام، سعید اختر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ وزارت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلے اقدامات کر رہی ہے، ہم جلد سپورٹس اکانومی پر کانفرنس منعقد کرینگے تاکہ اسپانسرز دیگر کھیلوں کو سپورٹ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اولمپکس 2028ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بجٹ الاٹ ہوتو باصلاحیت کھلاڑیوں کیلے ٹارگٹڈپلان مرتب کریں اور تمام فوکس ان پر کیا جاے۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ منی اسٹیڈیمز کو اکیڈمیز میں تبدیل کیا جاے تو کھیلوں کے کلچر کو پروان چڑھایا جایجبکہ والی بال فیڈریشن کی وزارت ہر ممکن سپورٹ کرنے کیلے ملک میں ہونیوالی والی بال لیگ کے کامیاب انعقاد کیلے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ والی بال ٹیم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ فیڈریشن نے پورے سال کیلے جونیر اورسینر پلیرز سمیت کوچز کا پلان مرتب کیا ہے لیکن ہمارے پاس بجٹ محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم جتنے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی اتنے بہتر رزلٹ پاکستان کو ملے گے امید ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔تقریب میں ایشین سینر والی بال چیلنج کپ میں سلور اور سینٹرل ایشین جونیر والی بال چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی