i کھیل

والدین کہتے ہیں عامر سے دوستی رکھنا ہے تو شادی کے بندھن میں کیوں نہیں رہتے، کرن رائوتازترین

July 23, 2024

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے کہا کہ عامر خان سے علیحدہ ہونے کے بعد بھی دوستی رکھنے پر ان کے والدین کہتے ہیں کہ جب عامر سے دوستی رکھنا ہے تو شادی کے بندھن میں کیوں نہیں رہتے۔ واضح رہے کہ کرن راو اور عامر خان کی 2005 میں شادی ہوئی اور 2021 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔کرن اور عامر کے درمیان پروفیشنل تعلقات اب بھی جاری ہے اور دونوں نے حال ہی میں فلم لاپتہ لیڈیز پروڈیوس کی، جس کی ڈائریکشن کرن رائو نے دی۔ایک حالیہ انٹرویو میں جب کرن سے پوچھا گیا کہ انھیں اکثر اس سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اگر عامر خان سے تعلق جاری رکھنا تھا تو پھر آپ نے انھیں طلاق کیوں دی؟ اس پر کرن نے کہا کہ انکے والدین بھی ان سے یہی سوال کرتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ میں اپنی جگہ پر اپنی مرضی سے آزادانہ طور پر رہوں، ہمارے درمیان مشترکہ والدین کا مضبوط بندھن قائم ہے جس سے مجھے ذہنی سکون ملتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی