i کھیل

والدین بچوں کی نفسیات سمجھیں،انہیں خود مختار بنائیں' فضیلہ قاضیتازترین

August 23, 2024

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حالیہ انٹرویو میں بچوں کی نفسیات پر کھل کر بات کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینیئر اداکارہ کے حالیہ انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی نفسیات سمجھنے کی ضرورت ہے، میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہیں تو کم از کم بچوں کے سامنے لڑنے جھگڑنے کے بجائے ان کے سامنے متحد رہیں تاکہ بچہ آپ کے جھگڑے کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے والدین اور بچوں کے درمیان بہت فاصلہ آ گیا ہے، آپس میں بات چیت نہیں کرتے، والدین کو چاہیے کہ بچوں سے بات کریں، یہ سمجھیں کہ بچے اگر اداس ہیں تو کیوں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے مسائل ضرور حل کریں لیکن انہیں اپنا اتنا عادی نہ بنائیں کہ وہ خود مختار نہ بن سکیں۔فضیلہ قاضی نے والدین پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں سے محبت ضرور کریں لیکن اگر بچہ ان کے سامنے کسی سے بدتمیزی کر رہا ہے تو اسے ڈانٹیں، صحیح اور غلط کا فرق سمجھائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی