i کھیل

نصرت فتح علی خان کی ان سنی قوالی کے ساتھ نایاب البم34برس بعد ریلیز ہوگیتازترین

June 20, 2024

دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی نایاب ریکارڈنگ 34 برس بعد ریلیز کی جائے گی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان کے آفیشل اکائونٹ سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق چین آف لائٹ، وہ گمشدہ البم ہے جسے گائیک نے 34 برس قبل خود ریکارڈ کروایا تھا ۔ریکارڈنگ اپریل 1990 میں ان کی مکمل ٹیم کے ساتھ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس میں چار قوالیاں شامل ہیں جس میں ایک کو کبھی نہیں سنا گیا۔لیجنڈری قوال کی ریکارڈنگ ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز کے ویئر ہائوس میں دبی ہوئی تھی جب 2021 اسٹوڈیو کی شفٹنگ کی گئی تو یہ البم دریافت ہوئی۔ اب استاد نصرت فتح علی خان کے انتقال کے17 برس بعد ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی ان کی آخری البم چین آف لائٹ ریلیز کے لیے تیار ہے، یہ نئی البم رواں سال 20 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی