i کھیل

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے این او سی نہ ملاتازترین

July 13, 2024

  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو  دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے  این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر نسیم نے پی سی بی کو  این او سی کیلئے  درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے اب چونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں اور وہ تینوں فارمیٹ کے کرکٹر ہیں اس لیے انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی  جس سے کرکٹر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ایک لاکھ 25 ہزار پانڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل تھے اس حساب سے  ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی