ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ اور حارث رئوف کی انجریز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا،دونوں بالرز کی انجریز کا جائزہ لینے کے بعد ایشیاکپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل باہر ہوسکتے ہیں،پاکستان نے نسیم شاہ اور حارث کے بیک اپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا ہے،دوسری جانب ٹیم انتظامیہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی،اس بات کا قوی امکان ہے کہ حارث اور نسیم جمعرات کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کے آخری سپر 4میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی