i کھیل

نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلئے 4 ماہ درکارتازترین

September 23, 2023

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی جب کہ انھیں فٹنس کی بحالی کیلیے 4ماہ درکار ہیں۔ ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے۔ یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی