سابقہ اداکارہ و ماڈل نور بخاری نے جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کے پیشِ نظر گزشتہ روز گزرنے والے یومِ آزادی پر بھی میمرز نے میمز کی گیم آن رکھی اور اپنے حالات اور اپنا مذاق خود ہی اڑاتے ہوئے نظر آئے۔یہ بات نور بخاری کو ذرا نہیں بھائی اور انہوں نے میمرز کی کلاس لینے کیلئے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ۔اداکارہ نے اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صبح سے ایسی کئی ویڈیوز نظر سے گزری ہیں جن میں لوگ پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، یہ ملک ہماری ماں ہے، ہنسنے کی بات نہیں ہے، ڈوب مرنے کا مقام ہے۔نوربخاری نے اپنی ویڈیو میں میمز کو پیغام دیا ہے کہ اس ملک کی قدر کرو ورنہ یہ نعمت چھن جائے گی، یہ ملک نہ ہوتا تو تم بھی نہ ہوتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی