i کھیل

نیشنز ہاکی کپ، قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ پر چلی گئی ، گرین شرٹس پہلے ہالینڈ پھر پولینڈ جاے گیتازترین

May 24, 2024

قومی ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ میں شرکت اور اسکی تیاریوں کیلے ہالینڈ اور پولینڈ کے دورے پر چلی گئی ۔ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرنیوالے اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کررہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ جاے گی جہاں تربیتی کیمپ سمیت پریکٹس میچز کھیلے گی ۔ پاکستان دوسرے مرحلے میں 28می کو پولینڈ روانہ ہوگاجہاں وہ 31می سے شروع ہونیوالینیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گا۔ گرین شرٹس پہلے میچ میں ملایشیا کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ پاکستان، پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنز ہاکی کپ میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ تاخیر سے ویزے جاری ہونے کی وجہ سے ٹیم کی ہالینڈ روانگی تاخیر سے ہوی، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ الٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی