پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ ماہ مارچ میںکھیلی جانیوالی قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخواکی خواتین تشکیل کیلئے ٹرائلز21فروری کوچارسدہ میں منعقد ہونگے۔عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صبح دس بجے لئے جانیوالے ان ٹرائلزمیںصوبے بھر سے خواتین کھلاڑی شریک ہوںگی۔خیبر پختونخوابیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جہانگیر جمال نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل چمپئن شپ کے سلسلے میں خیبر پختونخواکی مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی،جسکے لئے صاف وشفاف ٹرائلز لئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ ٹرائلزکیلئے آنے والی کسی کھلاڑی کوکوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دی جائے گی۔اس چمپئن شپ میںملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی