i کھیل

نیشنل بینک نے معروف کھلاڑیوں کو دفاتر میں کام کیلئے بلا لیا، حکم عدولی پر کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہتازترین

June 15, 2024

نیشنل بینک آف پاکستان کے معروف کھلاڑیوں کو فوری طور پر دفاتر میں پیش ہوکر خدمات انجام دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ سابق ٹیسٹ کپتان اور اسپورٹس کنسلٹنٹ وسیم اکرم کی زیر نگرانی کام کرنے والے این بی پی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے کھلاڑیوں کو یک جنبش فوری طور پر تبادلہ کرکے متعلقہ ریجن کے دفاتر میں فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، حکم عدولی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان 41 ملازمین میں چند کے سوا دیگر کا تعلق مختلف کھیلوں سے ہے، جن میں قومی کپتان عماد شکیل بٹ سمیت ہاکی کے 16 کھلاڑی، اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئین محمد آصف، سابق ایشین اسنوکر چیمپئین محمد سجاد، انٹرنیشنل کیوئسٹ اسجد اقبال، قومی ویمن چیمپئین پلوشہ بشیر سمیت بیٹمنٹن کے 5 کھلاڑیوں کے ساتھ متعدد کرکٹرز اور فٹبالرز بھی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں 2 اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ، 2 گریڈ ون ، 4 گریڈ ٹو اور سولہ گریڈ تھری افسر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی