i کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی شروعتازترین

December 12, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیرنگرانی پچز بنانے کا عمل جاری ہے۔کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے غیرملکی چیف کیوریٹر نے گزشتہ روز مقامی کیوریٹرز کی مدد سے سکوائر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی طرح پچز کوخشک کرنے کیلئے دیوہیکل پنکھے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ کے لیے سپن پچ تیار کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی