نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 8سے 12مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں ،دوسرے میچ میں 72رنز جبکہ تیسرے میچ میں 27رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی ہے جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنا باقی ہے جو 8سے 12مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹم سائوتھی لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی