بھارت کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے ہی ہٹ گانے بلیو ہے پانی کو احمقانہ گانا قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی میں کیے گئے اپنے کام کے حوالے سے گفتگو کی۔گلوکار نے اپنے ہٹ گانے بلیو ہے پانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے احمقانہ گانا لکھا ہے، یہ کوئی گانا ہے؟ بکواس ہے یہ تو، اس گانے کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ہنی سنگھ نے انکشاف کیا کہ یہ بہت جلدی میں لکھا گیا گانا تھا، اس گانے کو میوزک اور ریکارڈنگ سمیت 2 گھنٹے میں تیار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی