نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ٹم ساتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔ برمنگھم میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئیکیوی فاسٹ بالر ٹم ساتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سے خوشگوار یادیں ہیں۔ ٹم ساتھی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ بالرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی 20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بالرز فرینڈلی نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی