i کھیل

مسکراہٹ اور خوش کلامی سے ہی دلوں میںبسا جا سکتاہے 'یشما گلتازترین

June 11, 2024

باصلاحیت اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں بسا جا سکتاہے 'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں۔اپنے ایک انٹرو یو میں یشما گل نے کہا کہ مجھے حسدسے سخت نفرت ہے۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی۔ یشما گل نے کہا کہ میری شہرت اور مقام میرے مداحوں کی محبت کی وجہ سے ہے میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنے کام سے ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔ یشما گل نے کہا پرخلوص مسکراہٹ اور خوش کلامی سے ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کیا جاسکتا ہے جسے میں بخوبی سمجھتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی