i کھیل

مشی خان بلوچستان کے خراب حالات پر آبدیدہ ہوگئیںتازترین

August 29, 2024

معروف سابقہ اداکارہ و میزبان مشی خان نے دل برداشتہ، مایوس انداز میں روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔مشی خان کا کہنا ہے کہ میرا بچپن بلوچستان میں گزرا ہے، میری ابتدائی تعلیم بلوچستان کی ہے، میں وہاں طویل مدت تک رہائش پزیر رہی ہوں اور جو آج میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال دیکھ رہی ہوں اس سے مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے۔اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، باقی صوبے اور شہر ترقی کر رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کے پاس وہ سب سہولتیں نہیں جو باقی صوبوں اور شہروں کے پاس ہیں۔مشی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہاں کے لوگ بہت پیارے ہیں، میری بچپن کی یادیں ان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، میں ان یادوں کو کبھی بھی نہیں بھولوں گی، آج کل ان لوگوں کے ساتھ جو رہا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی