i کھیل

مرد کی دوسری عورتوں کو تاڑنے کی عادت رشتہ خراب کرتی ہے، ایشا دیولتازترین

September 14, 2024

بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے کہا ہے کہ مرد کی تانک جھانک کی عادت رشتہ خراب کرنے کی بڑی وجہ ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہ جب آپ اور دوسرا شخص ایک ہی سطح پر نہ ہوں تو آپ کے درمیان موافقت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں رشتہ چلنا مشکل ہوتا ہے جہاں ایک شخص گھر بیٹھنے کا شوقین ہو اور دوسرا ہمیشہ باہر جانے کا خواہشمند ہو۔ایشا دیول نے بتایا کہ دوستی کو کامیاب رشتے کی بنیاد مانا جانا چاہیے اور ہر انسان کو اپنی جگہ اور وقت کا احترام دینا چاہیے۔یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سال کے آغاز میں اپنے شوہر بھارت تختانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، ایشا اور بھارت کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی