اداکارہ منال خان شادی کے بعد شوبز سے دور تو ہیں مگر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ایکٹیو ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں منال خان پوسٹ پریگنینسی سینڈروم(بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والی نفسیاتی تبدیلیوں)کے حوالے سے بات کرتی نظر آئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے حسن کے ساتھ لی گئی پورٹریٹ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 8 ماہ گزر چکے ہیں لیکن میں آج بھی اپنی پریگنینسی اور بیٹے کی پیدائش کے وقت ہونے والی تکلیف کو نہیں بھول پارہی۔منال کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سپورٹ کرنے کیلئے میں اپنی فیملی اور شوہر احسن کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔اداکارہ نے نئی مائوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں آپ اکیلی نہیں ہیں ہم سب ایک ساتھ ہیں آئیے یہ مشکل وقت گزار کر دنیا کو دکھائیں کہ ہم کتنی بہادر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی