i کھیل

ہملٹن ٹیسٹ کادوسراروز،نیوزی لینڈ کی ٹیم پروٹیز اننگز کے سکور 242رنز کے جواب میں 211رنز بناکر آئوٹتازترین

February 14, 2024

نیوزی لینڈاور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پروٹیز ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 242رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 211رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 242رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، جنوبی افریقا کے روآن ڈی سوارٹ 64ٹاپ سکورر رہے،کیوی ٹیم کی طرف سے ولیم اورورکے نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بدھ کو جنوبی افریقا کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 220رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روآن ڈی سوارٹ 55اور شان وون برگ 34 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے،جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے روز پہلے سیشن کے آٹھویں اوورمیں اپنے گزشتہ روز کے مجموعی سکور میں 22رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 242رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، روآن ڈی سوارٹ 64رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سیولیم اورورکے نے چار اور راچن راویندرا نے تین جبکہ کپتان ٹم سائوتھی، میٹ ہنری اور نیل واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر پروٹیز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کیوی ٹیم پروٹیز کی پہلی اننگز کے سکور 242رنز کے جواب میں 211رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر 31رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی،کین ولیم سن 43، ٹام لیتھم40،ویل ینگ36،نیل واگنر33اور راچن راویندرا 29رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈین پیڈٹ نے پانچ اور ڈین پیٹرسن نے تین جبکہ شیپو مورکی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی