جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے بعد اب تامل فلم انڈسٹری میں بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پر آواز بلند کا مطالبہ سامنے آگیا۔ ڈائریکٹر وینکٹ پربھو نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہیما کمیٹی رپورٹ کے بعد تامل فلم انڈسٹری کیلیے وقت آ گیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سنجیدگی سے سامنا کرے۔وینکٹ کا کہنا تھا کہ کم از کم اب تامل فلم انڈسٹری کو چیزوں کو واضح کرنے کی شروعات کرنی چاہیے۔ میری دو بیٹیاں ہیں، ہمیں خواتین کیلیے محفوظ جگہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ میڈیا ہو، آئی ٹی ہو، یا کھیل کا میدان، لیکن فلم انڈسٹری اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ سزا کو یقینی بنائیں تاکہ مردوں کو گھنانے کام کرنے سے ڈر لگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی